کویت:جوڑے کی نکاح کے 3 منٹ بعد ہی طلاق

کویت سٹی(نیٹ نیوز)کویت میں ایک جوڑے کے درمیان جس کے نکاح کو 5 منٹ بھی نہیں ہوئے تھے، نکاح کے محض 3 منٹ بعد ہی طلاق ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی نویلی دلہن اور دلہے کے درمیان اس وقت طلاق ہوئی جب شوہر نے شادی کی تقریب سے نکلتے وقت دلہن کامذاق اُڑایا۔شادی عدالت میں انجام دی گئی، جب نکاح کے بعد جوڑا عدالت سے باہر جانے کے لیے نکلا تو دلہن پھسل گئی۔ دلہے نے اسے گرنے پر ‘بیوقوف’ کہہ دیا۔ یہ سن کر خاتون غصے میں آگئیں اور جج کے پاس واپس گئیں اور شادی فوری منسوخ کرنے کی درخواست کی۔جج نے درخواست سن کر شادی کے صرف تین منٹ بعد جوڑے میں علیحدگی کے احکامات جاری کر دیئے۔ یہ ملک کی تاریخ کی مختصر ترین شادی بتائی جاتی ہے۔