شمالی کوریا کی جعلی کمپیوٹر لیب کی ویڈیو دوبارہ وائرل

شمالی کوریا کی جعلی کمپیوٹر لیب کی ویڈیو دوبارہ وائرل

پیونگ یانگ(نیٹ نیوز) شمالی کوریا کی جعلی کمپیوٹر لیبارٹری کی ایک پرانی ویڈیو حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔۔۔

اس فوٹیج میں صحافیوں کے شمالی کوریا میں کمپیوٹر لیب کے دورے کی تصویر کشی کی گئی ہے جہاں لیب میں طلباء کو خاموشی سے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔لیب میں کوئی سرگرمی نہیں ہورہی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید کسی حقیقی صورتحال کی عکاسی کرنے کے بجائے زائرین کے لیے ایک مصنوعی ماحول بنایا گیا ہو۔دورے کے دوران صحافیوں میں سے ایک نے شمالی کوریا کے ایک طالب علم کا انٹرویو کیا جس نے دعویٰ کیا وہ یورپی سائنسدانوں کے ساتھ مل کر سٹرنگ تھیوری پر تحقیق کر رہا ہے جو کہ شمالی کوریا میں معلومات تک رسائی پر پابندیوں کے بالکل برعکس ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں