دادی اماں کی ‘جوانی’ نے سب کو حیران کردیا

دادی اماں کی ‘جوانی’ نے سب کو حیران کردیا

تیانجن(نیٹ نیوز) چینی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی پوتی کسیاتھ مختصر کلپ اپ لوڈ کیا جس میں ان کی حیران کُن ‘نوجوانی’ کو دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے ۔

تیانجن میں مقیم خاتون نے سوشل میڈیا پر ایسی ہلچل مچا دی ہے کہ متعدد میڈیا آؤٹ لیٹس نے انہیں ان کے ناقابل یقین حد تک جوان نظر آنے سے متعلق انٹرویو کے لیے تلاش کرنا شروع کردیا ہے ۔ خاتون نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ویبو اور دیگر سوشل نیٹ ورکس پر ان کی مختصر ویڈیو کو ملنے والی توجہ سے حیران رہ گئی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ صرف اپنی پیاری پوتی کو دکھانا چاہتی ہیں۔خاتون نے بتایا کہ وہ 40 کی دہائی میں ہیں اور بہت چھوٹی عمر میں ہی ان کی بیٹی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے وہ اس عمر میں دادی بنی جبکہ آج بہت سی خواتین صرف بچہ پیدا کرنے پر غور ہی کررہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں