شہری نے ٹیلر سوئفٹ کا گٹار خرید کر ہتھوڑے سے توڑ دیا
ٹیکساس(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شہری نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا گٹار 4000 ڈالرز میں خرید کر اسے توڑ دیا،ایلس کاؤنٹی، ٹیکساس میں ٹیلر سوئفٹ کے آٹوگراف والا گٹار 4,000 ڈالرز میں نیلامی میں خریدنے والا شخص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
وائرل ہونے کی وجہ اس کا وہ طرزعمل ہے جو اس نے گٹا خریدنے کے بعد کیا جس میں اسے ہتھوڑے مار مار کر گٹار کو توڑ دیا۔گٹار جو کہ گلوکارہ کے اصل آٹوگراف کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ آیا تھا، تھرڈ پارٹی کی جانب سے نیلامی کے لیے عطیہ کیا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو میں سفید بالوں والے شخص کو گٹار کو ہتھوڑے سے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، کچھ لوگوں نے قیاس کیا کہ یہ غصہ 2024 کے صدارتی انتخابات میں ٹیلر سوئفٹ کی کملا ہیرس کی حمایت کے خلاف احتجاج تھا۔