کتا مالک کی جان بچانے کے لئے ڈپٹی شیرف کو بلا لایا
واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک کتے نے اپنے مالک کی زندگی بچالی۔ریاست واشنگٹن کے نواح سٹیونز کاؤنٹی میں گرنے سے معمر شخص کی ٹانگ کو نقصان پہنچا اور وہ کئی گھنٹوں تک اٹھ نہیں سکا۔
کتے نے جب یہ دیکھا تو وہ آدھی رات کو باہر سڑک پر نکل گیا اور سڑک کے درمیان اس وقت تک بیٹھا رہا جب تک مقامی شیرف کا ایک نائب رک نہیں گیا۔ڈپٹی شیرف نے کتے کوہٹانے کی کوشش کی تووہ آہستہ آہستہ ایک طرف چل پڑا جس پر ڈپٹی شیرف بھی اس کے پیچھے چل پڑا اورایک جگہ پہنچ کر دیکھاکہ ایک چھوٹے کیبن میں معمر شخص مدد کیلئے پکار رہاہے جو مختلف امراض کا بھی شکارتھا اور اسے چوٹ لگی تھی ،ڈپٹی شیرف نے اسے ہسپتال پہنچا کر اس کی جان بچالی ۔