نوکری سے ہاتھ دھونے والا نوجوان کروڑوں کمانے لگا
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی نژاد برطانوی نوجوان لندن کے فائیو اسٹار ہوٹل میں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد سالانہ 5 لاکھ برطانوی پاؤنڈ (پاکستانی 18 کروڑ روپے) کمانے لگا۔
ممبئی سے تعلق رکھنے والے سوجے سوہانی لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں بطور منیجر کام کرتا تھا لیکن 2009ء میں عالمی مالیاتی بحران کی وجہ سے اسے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا جس نے اس کی قسمت ہی بدل دی۔ملازمت ختم ہونے کے بعد مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے سوجے سوہانی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر وڈا پاؤ کی فروخت کا کاروبار شروع کیا جو جو سبزی خور افراد کے لیے زنگر برگر جیسے فاسٹ فوڈ کے متبادل ثابت ہوا۔دونوں کاروباری ساتھیوں نے اپنے سٹال کو پہلے ایک دکان میں تبدیل کیا جواب بڑاکاروباربن چکاہے۔