کنکھجورے جیسے کیڑے کا زہر، درد میں راحت کی نئی امید

کنکھجورے جیسے کیڑے کا زہر، درد میں راحت کی نئی امید

فرینکفرٹ(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو کی جزیرہ نما ریاست یوکاٹن میں موجود زیرِ آب غار سے کنکھجورے جیسی مخلوق کا زہر مرگی اور ۔

دائمی درد جیسے اعصابی بیماریوں کا علاج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ جرمنی کی گوئتھے یونیورسٹی فرینکفرٹ میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں محققین نے کنکھجورے کی طرح دِکھنے اور زیر آب غاروں میں رہنے والے والے ایک سمندری کیڑے ریمپیڈ سے خارج ہونے والے زہر کا معائنہ کیا۔محققین نے تحقیق میں بتایا کہ ریمپیڈ وہ واحد کروٹیشیئن (بغیر ریڑ کی ہڈی والے جاندار جو آرتھوپوڈز کا ایک ذیلی گروپ ہیں) ہے جس کے زہر کے نظام کو بیان کیا گیا ہے ۔ریمپیڈ اپنے شکار کو مفلوج کرنے کے لیے ان میں براہ راست اپنے زہر کے غدود سے بننے والا نیورو ٹاکسن انجیکٹ کر دیتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں