لکڑی کی باڑ سے پھنسی لومڑی کو ریسکیو کرلیا گیا

لکڑی کی باڑ سے پھنسی لومڑی کو ریسکیو کرلیا گیا

ٹیکساس(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک لومڑی نے لکڑی کی باڑ پر چڑھنے کی کوشش کی تاہم اسکی ایک ٹانگ باڑ میں پھنس گئی۔

آسٹن اینیمل سینٹر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنیوالے افسر اس مقام پر پہنچے جہاں لومڑی کی ٹانگ باڑ کے ایک کونے میں جاکر پھنس گئی تھی۔خوش قسمتی سے وہاں پر ایک ٹیبل موجود تھی جس کی وجہ سے لٹکنے کے دوران اس کا سارا وزن ٹانگوں پر نہیں پڑا۔ اینیمل سینٹر کے مطابق اس لومڑی کو وہاں سے ریسکیو کرنے کے بعد اب ایک وائلڈ لائف ریسکیو میں منتقل کیا گیا ہے۔ سینٹر کا کہنا تھا کہ لوگوں نے اچھا اقدام یہ کیا کہ لومڑی کی مدد کی کوشش نہیں کی، کیونکہ ٹیکساس کے قانون کے مطابق کوئی بھی لومڑی کسی غیر متعلقہ انسان سے جسمانی رابطے میں آئے تو پھر اس انسان کا ریبیز ٹیسٹ کرانا لازمی ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں