دنیا کے سب سے زیادہ کولڈ ڈرنک کینز کا عالمی ریکارڈ قائم
واشنگٹن(نیٹ نیوز)کیفین کا شوق رکھنے والے امریکا کے ایک شخص نے انرجی ڈرنک کے 1,019 کین جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کرلیا۔
،رہوڈ آئی لینڈT سے تعلق رکھنے والے جول اسپیئرز نے ریکارڈ رکھنے والی تنظیم کو اپنا ریکارڈ جمع کرنے کے ثبوت پیش کیے اور ادارے نے اعلان کیا کہ اس بات کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے کہ جول کے پاس انرجی ڈرنکس کے کینوں کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے ۔جول نے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میرے پاس کسی بھی چیز کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈ ہو گا۔ میرا یوٹیوب چینل کامیاب ہونے لگا اور میں صرف کولڈرنگ کین جمع کرتا رہا اور ایک موقع پر میں نے کہا مجھے حیرت ہے کہ میرے پاس یہ کتنے سارے ہوگئے ہیں۔ میں نے پھر ان سب کو شمار کیا اور یہ ایک عالمی ریکارڈ بن گیا۔