مندر میں پجاریوں نے اے سی کا پانی مقدس سمجھ کر پی لیا

 مندر میں پجاریوں نے اے سی کا پانی مقدس سمجھ کر پی لیا

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارتی پجاریوں نے مندر میں اے سی کا پانی مقدس سمجھ کر پی لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مندر کے ۔

حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مندر میں عقیدت مندوں نے ایئر کنڈیشنگ یونٹ سے نکلنے والے پانی کو مقدس پانی سجھ کر پیا ہے ۔شرکا کو بے تابی سے پانی پیتے ہوئے دیکھا گیا جو اس کے حقیقی ذریعہ سے بے خبر تھے ۔ اس تماشے کو عوام کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ہے ۔کچھ نے عقیدت مندوں کے غیر متزلزل یقین کی تعریف کی ،تنازعہ کی روشنی میں مندر کے خدمت گاروں نے اے سی پانی پینے کے بارے میں وضاحت کی اورحیرت انگیز سچائی کا انکشاف کیا کہ مائع صرف ایئر کنڈیشنگ یونٹ کا پانی تھا نہ کہ قابل احترام 'چرن امرت' جو عقیدت مندوں نے سمجھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں