بندر کی سور کاگردہ لگنے کے 184دن بعد موت

بندر کی سور کاگردہ لگنے کے 184دن بعد موت

بیجنگ(نیٹ نیوز)سائنسدانوں کی جانب سے ایک بندر کو سور کا گردہ لگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تاہم بندر 184دن بعدگردے کے کام چھوڑنے پر مرگیا ۔

چین کی ہوازہونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اس تحقیق کا مقصد ایک نسل سے دوسری نسل میں اعضا کی پیوند کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت کرنا ہے ،یونیورسٹی ذرائع کا کہناہے کہ بندر کو لگائے جانے والے سور کے گردے میں جینیاتی تبدیلی کی گئی تھی۔ بندر کے دونوں گردے درست کام کرتے تھے تاہم تحقیق کیلئے مئی 2024 میں بندر کے دونوں گردوں کو نکال کر سور کا گردہ لگایا گیا تھا جس کے بعد وہ تقریباً 184 دنوں تک زندہ رہا۔ تبدیل شدہ گردہ 5 ماہ تک معمول کے مطابق کام کرتا رہا لیکن پھر اس میں کچھ پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں کیونکہ مدافعتی نظام نے نئے عضو کو رد کرنا شروع کر دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں