دمہ کا نیاطریقہ علاج دریافت ،ماہرین نے گیم چینجر قراردیدیا
لندن (نیٹ نیوز)طبی محققین نے دمہ اور دائمی رکاوٹی پھیپھڑوں کی بیماری سی او پی ڈی کے شدید حملوں کے علاج کا ایک نیا طریقہ دریافت کیا ہے ، اس طریقے کو دمہ کے علاج میں پہلی اہم پیشرفت اورگیم چینجر قرار دیا جارہا ہے ۔
برطانوی ماہرین نے استھما مریضوں سمیت اسی طرح کی دوسری بیماریوں کو دی جانے والی دوا پر تحقیق کی، جس کے نتائج حیران کن نکلے ۔بینرلیزومیب ایک مونوکلونل اینٹی باڈی ہے جو سفید خون کے خلیوں کو نشانہ بنا کر پھیپھڑوں کی سوزش کو کم کرتی ہے ۔عام طور پر یہ اینٹی باڈی شدید دمہ کیلئے کم مقدار میں بار بار دیا جاتا ہے لیکن ایک نئے کلینیکل ٹرائل میں یہ معلوم ہوا کہ فلیئر اپ کے وقت ایک انجکشن بہت مؤثر ثابت ہوتا ہے ۔اس تحقیق میں 158 مریض رضا کاروں کو شامل کیا گیا جو لمبے عرصے سے استھما کی بیماری میں مبتلا تھے ۔