خاتون بغیر ٹکٹ جہازمیں سوارہوکرنیویارک سے پیرس پہنچ گئی

 خاتون بغیر ٹکٹ جہازمیں سوارہوکرنیویارک سے پیرس پہنچ گئی

پیرس (نیٹ نیوز)بغیر ٹکٹ کسی بھی ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا قانوناً جرم ہے تاہم پھر بھی لوگ لوکل بسوں یا ٹرینوں میں بلا ٹکٹ سفر کرتے اور اکثر پکڑے جاتے ہیں مگر امریکا میں ایک خاتون بغیر ٹکٹ ہوائی جہاز میں سوار ہوئی اور پیرس جا پہنچی۔

یہ غیر معمولی واقعہ نیویارک سے پیرس جانیوالی فلائٹ میں پیش آیا جہاں خاتون جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر تعطیلات کے باعث مسافروں کے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بغیر بورڈنگ اور ٹکٹ کے جہاز میں سوار ہوئی اور فرانس جا پہنچی۔ خاتون نے دو شناختی کاؤنٹرز کو بائی پاس کیا اور بورڈنگ پاس سٹیشن سے بھی گزر گئی۔ مذکورہ ایئر لائن نے خاتون مسافر کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس کیخلاف کارروائی کا بتایاگیا تاہم اس خاتون سے کوئی ممنوع چیز برآمد نہیں ہوئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں