کیمرون میں این جی او یتیم چیمپنزیوں کی دیکھ بھال کرنے لگی

کیمرون میں این جی او یتیم چیمپنزیوں کی دیکھ بھال کرنے لگی

یاو انڈید(اے ایف پی)وسطی افریقہ کے ملک کیمرون کے دوالا عید کہلانے والے نیشنل پارک میں ایک این جی او یتیم چمپنزیوں کی دیکھ بھال کرتی ہے ۔

این جی او کی 57 سالہ فرانسیسی سربراہ میریلن پونس ریفیٹ نے بتایاکہ ہم صرف یتیم چمپینزیوں کو رکھتے ہیں ،ہماری تنظیم یتیموں کو نیم جنگلی حالات میں زندہ رہنے کے دوبارہ عادی بننے میں مدد کرتی ہے ۔عام چمپینزیوں کی آبادی،جو استوائی افریقہ کے 26 ممالک میں گھومتے تھے ، 1980 کی دہائی کے بعد سے کم ہو گئی ہے اور وہ جنگل میں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔چیمپنزی نوعمری تک ماں کے ساتھ رہتے ہیں، بعض اوقات قدرے گستاخ ہوتے ہیں اور انتہائی سماجی جانور ہونے کے ناطے اکیلے زندہ رہنے کے لئے جدوجہد کرتے ہیں جب تک کہ انہیں یہ نہیں سکھایا جاتا کہ اپنے آپ کو کیسے بچانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں