30سال جزیرے پر تنہا رہنے والا آبادی میں آکر انتقال کرگیا

روم(نیٹ نیوز)ایک اطالوی شخص جو بحیرہ روم کے ایک ویران جزیرے پر 32 سال سے تنہا زندگی گزار رہا تھا، آبادی میں آکر انتقال کرگیا۔
اطالوی جزیرے پر 32سال تک تن تنہا زندگی گزارنے کیوجہ سے مورانڈو نامی معمر شہری کو "رابنسن کروسو" کے نام سے جانا جاتا تھا۔رابنسن صرف تین سال قبل ہی آبادی میں لوٹے تھے ۔اطالوی جزیرے سارڈینیا سے دور دوسری جنگ عظیم کی ایک پرانی پناہ گاہ بڈیلی جزیرے پر رابنسن اس کے بنیادی نگراں کے طور پر ٹھہرے ہوئے تھے ۔ 1989 میں پولینیشیا جانے کی کوشش میں ان کی کشتی اس جزیرے پر حادثے کا شکار ہوگئی تھی، صحت خراب ہونے کے بعد انہوں نے گزشتہ موسم گرما میں ساساری شہر کے ایک کیئر ہوم میں کچھ وقت گزارا۔ اس کے بعد آبائی شہر موڈینا میں منتقل ہوئے جہاں ان کی موت ہوئی۔