گھر بیٹھے کمانے کے خواہشمند شخص کو 11 لاکھ کا نقصان

ممبئی (نیٹ نیوز) نئی دہلی کے 37 سالہ شخص کو گھر بیٹھے کمانے کی خواہش کے باعث 11 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔
فراڈ کرنے والوں نے ابتداً مذکورہ شخص کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے واٹس گروپ میں شامل کر کے خاتون کے نام سے ایک پیغام بھیجا، جس میں ایک خصوصی کوڈ دیا گیا۔بعد ازاں اسے چھوٹے چھوٹے ٹاسک دیئے اور ان ٹاسک کے عوض رقم ادا کی، اس کے بعد ایک ایسی اسکیم متعارف کروائی گئی جس میں پیشگی سرمایہ کاری کی ضرورت تھی۔پری پیڈ ٹاسکس کے عوض ابتداً کچھ عرصے رقم ادا کی گئی تاہم جب بھارتی شخص کا اعتماد حاصل ہو گیا تو اس سے بڑی رقم کا مطالبہ کیا گیا۔بھارتی شخص نے تقریباً 11 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد جب اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اسے احساس ہوا کہ وہ آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گیا ہے۔