آسٹریلیا میں سکول ٹیچر جو خود کو بلی سمجھتا ہے

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کی ریاست کوئینزلینڈ میں والدین نے مقامی ہائی سکول کے استاد پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
جو مبینہ طور پر خود کو ایک بلی شناخت کررہا اور طالب علموں پر بلی جیسی آوازیں نکالتا ہے اور کلاس کے دوران اپنے اور ان کے ہاتھوں کی پشت چاٹتا ہے ۔برسبین کے مارسڈن سٹیٹ ہائی سکول میں ملازم ایک ٹیچر نے مبینہ طور پر طالب علموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسے "مس پَر" کہیں۔تصاویر اور کچھ ویڈیوز میں ٹیچر کو کلاس روم کے سامنے بلی کے کانوں جیسے ہیڈبینڈ پہنے دیکھا جاسکتا ہے اور گلے میں ڈوری جس پر لفظ "purr" لکھا ہوا ہے ۔سوشل میڈیا پر والدین نے اطلاع دی کہ ٹیچر طلبا کو مجبور کرتا ہے کہ وہ اسے مس پَر کہیں اور جب وہ نہیں سنتے تو وہ بلیوں کی طرح چیختا اور غراتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیچر کلاس میں بیٹھتا ہے اور اپنے ہاتھ چاٹتا ہے ۔ یہ بالکل ناگوار ہے اور اس بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔