بیٹے کی شادی میں مرے باپ کی شرکت، ویڈیو وائرل
ممبئی(نیٹ نیوز)جنوبی ہندوستان میں دلچسپ اور جذباتی واقعے نے سب کو حیران کردیا، ایک شادی کی تقریب میں دلہا کے آنجہانی باپ کو آسمان سے اترتے ہوئے دکھایا گیا، جس نے حاضرین کی آنکھوں کو نم کردیا۔
یہ منظر دراصل مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تخلیق کیا گیا تھا، جس نے آنجہانی باپ کو شادی کے ہر موقع پر موجود دکھایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا کے آنجہانی والد آسمان سے اترتے ہیں اور شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹوں سے ملتے ہیں، کھانا کھاتے ہیں، اور پھر دوبارہ آسمان کی طرف لوٹ جاتے ہیں۔یہ منظر دیکھ کر حاضرین کی آنکھیں آنسوؤں سے بھرگئیں، ویڈیو دیکھنے والوں نے اسے ‘‘واہ کیا ہورہا ہے’’ کے الفاظ سے نوازا، اور کئی لوگوں نے اسے ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا اقدام قرار دیا۔