زمین سے 6نوری سال دور ایک اور شمسی نظام دریافت

زمین سے 6نوری سال دور ایک اور شمسی نظام دریافت

شکاگو(نیٹ نیوز)سورج کے قریب ترین ایک ستارہ موجود ہے جسے برنارڈ ستارہ کہا جاتا ہے اور سائنسدانوں نے پایا کہ اس کے مدار میں ایک سے زیادہ سیارے ہیں۔سرخ بونا ستارہ جو زمین سے تقریباً چھ نوری سال کی دوری پر ہے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس میں چار سیارے ہیں جن میں سے ہر ایک مریخ کی کمیت سے دو سے تین گنا زیادہ ہے ۔شکاگو یونیورسٹی کے ماہر فلکیات ریتوک بسنت نے کہا کہ برنارڈ ستارے کے سگنلز کا پتہ لگانے کی ایک طویل تاریخ ہے ۔ گزشتہ اکتوبر میں، چلی میں ایک ٹیلی سکوپ پر ESPRESSO سپیکٹروگراف کا استعمال کرنے والی ایک ٹیم نے برنارڈ ستارے کے گرد ایک سیارے کے گردش کرنے کے شواہد کی اطلاع دی جسے صرف b کا نام دیا گیا اور تین دیگر کے صرف اشارے ملے ۔ان اشاروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، ریتوک اور ساتھیوں نے اپنے ڈیٹا کا دوبارہ جائزہ لیا جس سے تین دیگر سیاروں کی تصدیق ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں