امریکا :بزرگوں کے مقابلے میں ادھیڑ عمر افراد زیادہ تنہا

 امریکا :بزرگوں کے مقابلے میں ادھیڑ عمر افراد زیادہ تنہا

واشنگٹن(نیٹ نیوز)عمر بڑھنے سے متعلقہ ماہرین کے درمیان بزرگوں میں تنہائی کا عنصر ایک بہت بڑی تشویش رہی ہے کیونکہ سماجی تنہائی ڈیمنشیا سمیت صحت کے مسائل، نفسیاتی عوارض اور اموات کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

لیکن ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ، کم از کم امریکا میں یہ تشویش کسی حد تک غلط ثابت ہو گئی ہے کیونکہ بزرگوں کے بجائے وہاں ادھیڑ عمر افراد اس عوامل کا زیادہ شکار ہورہے ہیں۔محققین نے جریدے ایجنگ اینڈ مینٹل ہیلتھ میں رپورٹ کیا کہ امریکا میں درمیانی عمر کے لوگ بزرگوں کے مقابلے میں زیادہ تنہائی کا تجربہ کرتے ہیں،29 ممالک میں 64,000 سے زیادہ لوگوں کے مطالعے کے جائزے کے مطابق ہالینڈ واحد دوسرا ملک ہے جہاں بزرگوں کے مقابلے درمیانی عمر کے افراد میں تنہائی زیادہ مرتکز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں