113 ملین سال قدیم چیونٹی کی باقیات دریافت

برازیلیا(نیٹ نیوز)سائنسدانوں نے تقریباََ 113 ملین سال قدیم چیونٹی کی باقیات دریافت کر لیں۔ سائنسدانوں نے چیونٹی کی باقیات شمال مشرقی برازیل میں۔۔
پائے جانے والے چونے کے پتھر سے دریافت کی ہیں۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس چیونٹی کا تعلق ‘Vulcanidris Cratensis’ نامی چیونٹیوں کی نسل سے ہے اور ان کے جبڑوں کی خوفناک بناوٹ کی وجہ سے اُنہیں‘Hell Ants’ بھی کہا جاتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق چیونٹیوں کی اس نسل کا مکمل طور پر خاتمہ ہوچُکا ہے اور موجودہ دور میں اس نسل کی کوئی چیونٹی کرہ ارض پر موجود نہیں ہے ۔یونیورسٹی آف ساؤ پالو کے میوزیم آف زولوجی کے ماہر حیاتیات اینڈرسن لیپیکو نے بتایا کہ مالیکیولر اندازوں کے مطابق چیونٹیاں آج سے کچھ 168 سے 120 ملین سال پہلے دنیا میں پیدا ہوئیں۔