بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، دولہے کی ویڈیو وائرل

بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، دولہے کی ویڈیو وائرل

نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے رائے گڑھ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔۔۔

 جب ایک دولہے نے اپنی بیمار دلہن سے ہسپتال کے او پی ڈی میں شادی کر لی۔ دولہا آدتیہ سنگھ اور دلہن نندنی سولنکی نے ہندو تہوار اکشے ترتیا کے موقع پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، شادی سے کچھ دن قبل نندنی اچانک شدید بیمار پڑ گئیں اور ان کی حالت اس قدر بگڑ گئی کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئیں۔ نندنی کی طبیعت میں کچھ بہتری تو آئی، لیکن ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا، جس کی وجہ سے ان کے لیے شادی کی روایتی تقریب میں شرکت ممکن نہ رہی۔ اس صورتحال میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ نے ایک انوکھا فیصلہ کیا اور شادی کی تقریب ہسپتال کے او پی ڈی میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں