بلی کو خوراک کے ذریعے بہلا کر چوری کرنیکی کوشش

زیورخ (نیٹ نیوز)ایک 68 سالہ سوئس خاتون کے خلاف اس کے پڑوسی نے عدالت میں کیس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے تحریری طور پر منع کرنے کے باوجود مذکورہ بالا پینشنر خاتون نے اسکی پالتو بلی کو منظم طریقے سے مہینوں فیڈنگ کی۔۔
یہ غیر عمومی واقعہ سوئٹزر لینڈ کے شہر زیورخ میں پیش آیا جہاں پر اس معمر خاتون پر الزام ہے کہ یہ پڑوسی کی بلی کو چرانے کی نیت سے اسے گزشتہ دس ماہ سے کھانے کا لالچ دیتی ہے ۔ مدعی کا دعویٰ ہے کہ اس نے خاتون کو بار بار منع کیا، یہاں تک کہ تحریری طور پر بھی اسے اپنی بلی لیو کو کھانا دینے سے روکا، لیکن وہ اس حرکت سے باز نہ آئی سوئس پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے ملزمہ کو 800 سوئس فرانک کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا اور اس غیر قانونی اقدام پر 3600 فرانک کا سسپنڈڈ فائن بھی کیا۔ لیکن معمر پینشنر خاتون نے رقم دینے سے انکار کیا جس پر کیس عدالت میں ختم ہوگیا۔