28سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والا آخرکار پکڑا گیا

پیرس (نیٹ نیوز)فرانس میں گاڑی چلانے والے ایک شخص نے طویل عرصے سے کار آمد ڈرائیونگ لائسنس، انشورنس یا ٹیکنیکل انسپکشن کے بغیر گاڑی چلانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ وہ 28 سال سے زیادہ عرصے سے اسی طرح گاڑی چلا رہا ہے ۔ پچھلے ہفتے ، فرانس کے شہر رون میں موٹرائزڈ پولیس یونٹ کی جانب سے معمول کی ٹریفک چیکنگ کے دوران اس شخص کو پکڑا گیا،جب اسکی لائسنس پلیٹ کو چیک کرنے کے بعد گاڑی کی ایکسپائرڈ ٹیکنیکل انسپکشن کی گئی تو پتہ چلا کہ اسکا انسپکشن نہیں ہوا جو کہ ایک کم اہم جرم تھا۔کاغذات چیک کرنے پر پتہ چلا گاڑی کی انشورنس بھی نہیں ہے اور سب سے خطرناک بات یہ تھی کہ اسکا ڈرائیونگ لائسنس 1997 میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔