بیوٹی انفلوئنسر ٹک ٹاک لائیو کے دوران قتل کر دی گئی

بیوٹی انفلوئنسر ٹک ٹاک لائیو کے دوران قتل کر دی گئی

میکسیکو (نیٹ نیوز) میکسیکو کی 23 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ویلے ریا مارکیز کو ریاست جالسکو کے شہر زاپوپان میں اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ ایک بیوٹی سیلون میں ٹک ٹاک پر لائیو تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات "فیما سائیڈ" کے طور پر کی جا رہی ہیں، جس کا مطلب ہے کسی خاتون کو صنفی بنیاد پر قتل کرنا۔ حملہ آور اچانک سیلون میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے مارکیز کو ہلاک کر دیا۔ حملے سے چند لمحے قبل ویلے ریا ٹک ٹاک لائیو اسٹریم پر ایک کھلونا تھامے بیٹھی تھیں اور کہہ رہی تھیں "وہ آ رہے ہیں"۔اس کے فوراً بعد آواز آئی "ہی ویلے ؟" جس پر انہوں نے جواب دیا "ہاں" اور لائیو اسٹریم کی آواز بند کر دی۔ یاد رہے کہ بیوٹی انفلوئنسر ویلے ریا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر تقریباً 200,000 فالوورز تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں