امریکا،ڈاکٹرز کی مدد کیلئے اے آئی اسسٹنٹ متعارف

امریکا،ڈاکٹرز کی مدد کیلئے اے آئی اسسٹنٹ متعارف

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے ڈاکٹرز کی مدد کے لیے نیا اے آئی اسٹنٹ متعارف کروا دیا۔‘ڈریگن کوپائلٹ’ نامی اے آئی اسٹنٹ کو طبی نوٹس۔۔

، دستاویزات کے مسودوں کو لکھنے اور طبی معلومات کو تیزی سے سرچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ مائیکروسافٹ نے ‘ڈریگن کوپائلٹ’ کو اے آئی وائس کمپنی کے ساتھ مل کر ڈیزائن کیا ہے ، اے آئی وائس کمپنی کو مائیکروسافٹ نے 2021ء میں 16 بلین ڈالرز میں خریدا تھا۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ کے مطابق، ‘ڈریگن کوپائلٹ’ کو جنریٹیو اے آئی کی مدد سے صحت کی دیکھ بھال کے حفاظتی معیارات کو پورا کرنے کے لیے ایڈجسٹ کیا گیا ہے ۔بلاگ پوسٹ میں مزید بتایا ہے کہ ڈاکٹرز اور ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اس اے آئی اسٹنٹ سے مختلف زبانوں میں پروفیشنل کلینکل نوٹس بنانے کے لیے بھی مدد لے سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں