وزن کم کرنیوالے ٹرینڈز آپ کی سوچ سے زیادہ خطرناک

وزن کم کرنیوالے ٹرینڈز آپ کی سوچ سے زیادہ خطرناک

لاہور(نیٹ نیوز)وزن کم کرنے والے حالیہ ٹرینڈز بظاہر مؤثر اور فوری نتائج کا وعدہ کرتے ہیں، مگر سائنسی طور پر ان کے کئی نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔۔

 اوزمپیک یا سیماگلوٹائیڈ انجیکشنز کے خطرات میں معدے کے مسائل ، پٹھوں کی کمزوری،غیر صحتمند طریقے سے اچانک وزن کم ہونا شامل ہیں۔ صرف جوس یا مشروبات پر مشتمل خوراک کے خطرات میں پروٹین اور فائبر کی کمی، توانائی کی شدید کمی، مسلز کا نقصان اور گردوں پر بوجھ پڑنا ہے ۔ صفر کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل خوراک کے خطرات میں brain fog، ہاضمے کے مسائل، دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی، لمبے عرصے کے بعد غذائی توازن بگڑ سکتا ہے ۔وزن کم کرنے والی گولیاں اور چائے کے خطرات میں جگر یا گردے کو نقصان، دل کی دھڑکن تیز ہونا، اسہال، پانی کی کمی، نیند یا مزاج کی خرابی شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں