فرانسیسی قصبے نے سمرفس کا روپ دھار کر ریکارڈ بنا دیا

فرانسیسی قصبے نے سمرفس کا روپ دھار کر ریکارڈ بنا دیا

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کے ایک چھوٹے سے قصبے نے 3 ہزار 76 افراد کو اسمرفز کا لباس پہنا کر جمع کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی تیسری کوشش میں کامیابی حاصل کر لی۔

فرانس کے علاقے بریٹنی کے قصبے لاندیرنیو نے اس سے قبل دو بار سب سے زیادہ لوگوں کو اسمرفز کے لباس میں اکٹھا کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کی تھی۔یہ قصبہ جرمنی میں 2019ء میں قائم کردہ 2 ہزار 762 افراد کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہا تھا۔اتوار کو اس قصبے نے تیسری بار باضابطہ کوشش کی، جسے پیرا ماؤنٹ پکچرز نے 18 جولائی کو ریلیز ہونے والی اسمرفز فلم کے سلسلے میں سرکاری طور پر سپورٹ کیا۔سمرفز کو 1958ء میں بیلجیئن کارٹونسٹ پئیر کولیفورڈ نے تخلیق کیا تھا، پئیر کولیفورڈ کو پیو (Peyo)کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔فرانسیسی زبان میں سمرفز کو شٹرومفز (Schtroumpfs) کہا جاتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں