الٹرا پروسسڈ خوراک کا زیادہ استعمال جلد موت کا سبب
لاہور(نیٹ نیوز)حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق الٹرا پروسیسڈ خوراک کا زیادہ استعمال جلد موت کا سبب بن سکتا ہے۔
الٹرا پروسیسڈ خوراک وہ کھانے ہوتے ہیں جو قدرتی اجزاء سے کئی صنعتی مراحل سے گزرنے کے بعد تیار ہوتے ہیں، جن میں درج ذیل مصنوعی اجزا شامل ہوتے ہیں جیسے مصنوعی رنگ و ذائقے ،زیادہ چینی، نمک، چکنائی، حفاظتی کیمیکلز ،ایمولسیفائرز، سٹیبِلائزرز، تھکنرز ، الٹرا پروسسڈ کھانوں کی چند مثالوں میں شامل ہیں ۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ روزانہ اپنی 4 میں سے 1 خوراک الٹرا پروسسڈ کھاتے ہیں، ان میں دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ 60% تک زیادہ ہوتا ہے ۔ ایسے کھانوں کا مسلسل استعمال کینسر، ٹائپ 2 ذیابطیس اور معدے کے مسائل سے جڑا ہوا ہے ۔ الٹرا پروسسڈ خوراک ڈپریشن، بے چینی، اور کم ذہنی توجہ سے منسلک ہے ۔ دن میں 4یا اس سے زیادہ سرونگز لینے والوں میں جلد موت کا خطرہ 62% زیادہ تھا۔