گھر سے برآمد سونے کے سکے 35لاکھ ڈالر میں نیلام
پیرس(نیٹ نیوز)فرانس میں گھر کی دیواروں سے برآمد نایاب سونے کے سکوں کا خزانہ 35 لاکھ ڈالر میں نیلام کردیا گیا۔۔۔
فرانس کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں واقع پرانے مکان کی دیواروں سے ملنے والے نایاب سونے کے سکوں کے خزانے کو 30 لاکھ یورو (تقریباً 35 لاکھ امریکی ڈالر) میں نیلام کردیا گیا۔یہ سکے پال نارسے نامی شخص نے جمع کیے تھے ۔پال نارسے کی کوئی اولاد نہیں تھی اور ان کے سکوں کے خزانے سے بھی بہت کم لوگ واقف تھے تاہم، ان کی وفات کے بعد جب ایک شخص نے ان کے خالی مکان کی تلاشی لی تو اسے ایک اسٹور روم میں ایک پینٹنگ کے پیچھے دیوار کے اندر چھپا ہوا یہ خزانہ ملا۔اس خزانے میں قدیم مقدونیہ کے سکے (336 سے 323 قبل مسیح) اور فرانسیسی بادشاہوں کے دور کے تقریباً مکمل سلسلے شامل تھے ، اس کے علاوہ 172 سونے کے 20 فرانک سکوں کے 10 پیکٹس بھی ملے ۔