چین :کسٹمرز کو گڑیائیں تحفہ دینے والے بینکوں پر پابندی

چین :کسٹمرز کو گڑیائیں تحفہ دینے والے بینکوں پر پابندی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں مالیاتی نگرانی کرنے والے حکام نے بینکوں پر نئے گاہکوں کے لیے گڑیائیں یا دیگر تحائف بطور پروموشن دینے پر پابندی عائد کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شینژن شہر کے پنگ آن بینک نے نئے صارفین کو تقریباً 7,000 ڈالرز 3 ماہ کے لیے مستقل ڈیپازٹ کرنے پر مشہور Labubu گڑیائیں بطور پروموشن دی تھیں جو کہ نوجوانوں میں خاصی مقبول ہیں۔ یہ مہم سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،لیکن نیشنل فائنینشل ریگولٹری ایڈمنسٹریشن (این ایف آر اے ) نے فوری طور پر اس غیر قانونی پروموشنز کو ٹارگٹ کیا اور بینکوں کو ہدایات دیں کہ وہ ایسے گفٹس نہ دیں، چاہے وہ گڑیائیں ہوں یا چاول، ایپلائنسز یا آن لائن سبسکرپشنز۔پابندی کا مقصد تحائف دینے کے اخراجات کی وجہ سے بینکوں کے آپریشنل خرچ میں اضافے کو روکنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں