سمندر کی تہہ میں موجود جہاز سے متعلق دلچسپ انکشاف

لاہور(نیٹ نیوز)بحیرہ کیریبین کی گہرائی میں موجود 300 برس پرانے جہاز کے ملبے کی جدید طریقے سے تصویر کشی کی گئی ہے جس کے بعد ماہرین نے جہاز سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
ہسپانوی بحری جہاز سان جوز جو ‘تاریخ کا سب سے قیمتی ملبہ’ ہے، 1708 میں پیرو سے سپین 20 ارب ڈالر مالیت کا خزانہ لے کر جا رہا تھا جب برطانوی نیوی نے اس کو ڈبو دیا۔ جہاز پر سونے، چاندی اور زمرد کا کارگو موجود تھا۔2015 میں کولمبین نیوی نے ملبے کی شناخت کی لیکن اس کو سان جوز ثابت نہیں کیا جا سکا۔ حال ہی میں زیر آب عکس بندی کی نئی تکنیک سے سطح سمندر سے 600 میٹر نیچے موجود جہاز کے کارگو کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔سکّوں کی تھری ڈی تصویر میں 1707 کی کندہ تاریخ دیکھی گئی۔ محققین کے مطابق یہ سکّے پیرو سے تعلق رکھتے تھے۔