آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک مسافر خاتون نے اپنے آفس کے قریب بس نہ روکنے پر ڈرائیور کی چپل سے پٹائی کردی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بنگلورو میں ویا نامی سافٹ ویئر انجینئر نے بس ڈرائیور اطہر حسین کو اپنے آفس کے قریب بس روکنے کا کہا جس پر ڈرائیور نے اس کی بات نہ سنی۔جواب میں کاویا غصے میں آپا کھو بیٹھیں اور اپنی چپل اتار کر ڈرائیور پر تشدد شروع کردیا۔42 سالہ اطہر حسین نے خاتون کے خلاف شکایت درج کروائی جس میں انہوں نے بتایا کہ خاتون بغیر سٹاپ والے پوائنٹ پر بس روکنے کا تقاضا کررہی تھیں جن کی خواہش میں پوری نہیں کرسکتا تھا کیونکہ یہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی شمار کیا جاتا۔ خاتون نے بدتمیزی کی اور چپل اتار کر مجھے پیٹنا شروع کردیا۔ پولیس نے خاتون کو حراست میں لیا تومعلوم ہواکہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار ہے۔