ورزش سے آنتوں کے کینسر میں بقا کی شرح میں اضافہ ممکن

ورزش سے آنتوں کے کینسر میں بقا کی شرح میں اضافہ ممکن

لندن(نیٹ نیوز)تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ورزش آنتوں کے کینسر کے مریضوں کی بچنے کی شرح میں اضافہ کر سکتی ہے۔۔۔

 ماہرین کا کہنا ہے ورزش نہ صرف اس مرض کے بعد بلکہ تشخیص سے پہلے بھی مجموعی خطرات کو نمایاں طور پر کم کردیتی ہے ۔ہارورڈ میڈیکل سکول اور جرنل آف کلینکل آنکولوجی میں شائع مطالعات کے مطابق جو مریض آنتوں کے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی معتدل تا بھرپور ورزش کرتے ہیں، ان میں کینسر کے دوبارہ ہونے اور موت کا خطرہ 30-40% تک کم ہو جاتا ہے ۔ورزش انسولین لیول متوازن رکھتی ہے ۔ ورزش سوزش میں کمی کا باعث بنتی ہے جو بدلے میں کینسر کی افزائش کو روکتی ہے ۔ورزش سے آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے ۔ فضلہ جلد خارج ہوتا ہے ، ٹاکسنز آنتوں میں کم وقت رہتے ہیں۔ورزش سے وزن قابو میں رہتا ہے اور موٹاپا کینسر کا بڑا خطرہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں