دنیا کے سب سے بڑا ریڈ لائٹ، گرین لائٹ گیم کا انعقاد

دنیا کے سب سے بڑا ریڈ لائٹ، گرین لائٹ گیم کا انعقاد

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)کیلیفورنیا میں دنیا کا سب سے بڑا "ریڈ لائٹ، گرین لائٹ" گیم کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

جس میں 1,423 افراد نے حصہ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔یہ ریکارڈ کیلیفورنیا، امریکا میں یوربا پارک، ایناہائم میں سی ایف فٹنس انکارپوریشن کی طرف سے قائم کیا گیا جس میں 1,423افراد نے یہ گیم کھیلا۔اس سے قبل بنائے گئے ریکارڈ میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا نے 21 ستمبر 2022 کو 1,415 لوگوں کے ساتھ اس گیم کا انعقاد کیا تھا ۔گیم کو معاشرتی اور صحت مند سرگرمی کے طور پر پیش کیا گیا، جس میں رہنماؤں نے "ریڈ لائٹ" یا "گرین لائٹ" کے کمانڈز دئیے ۔واضح رہے کہ اس گیم میں ایک شخص تمام شرکا سے مُنہ موڑ کر دوسری طرف کھڑا ہوتا ہے اور جب ریڈ لائٹ بولتا ہے تو اس کی جانب آنے والے تمام افراد کو رُکنا ہوتا ہے ۔ پھر جب وہ مُنہ پھیر کر گرین لائٹ بولتا ہے تو تمام افراد دوبارہ اس کی جانب آنے لگتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں