سائیکل چلانا ڈیمینشیا میں کمی کا مؤثر طریقہ :تحقیق

نیویارک(نیٹ نیوز)نئی تحقیق کے مطابق سائیکل چلانا ڈیمینشیا (یادداشت میں کمی) کے مرض میں کمی کا ایک مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے ۔۔
تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے آمد و رفت کے لیے سائیکلنگ کرنے سے ڈیمینشیا کا خطرہ 19 فیصد اور الزائمر کا خطرہ 22 فیصد تک کم ہو سکتا ہے ۔محققین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ سائیکلنگ ممکنہ طور پر دماغ کے ایک حصے ‘ہپوکیمپس’ کے سائز میں اضافہ کر سکتی ہے ، جو یادداشت کے لیے اہم ہے ۔ماہرین نے تحقیق کے نتائج کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ سائیکلنگ ایک درمیانی سے زیادہ شدت والی ورزش ہے اور اس کے لیے توازن کی بھی ضرورت ہوتی ہے ،نارتھ ویل ہیلتھ کے ڈاکٹر لیرون سنوانی، ڈائریکٹر آف جیریاٹرک سروسز کا کہنا ہے کہ یہ چہل قدمی سے زیادہ پیچیدہ دماغی کارکردگی کا مطالبہ کرتی ہے ، اسی لیے شاید یہ ڈیمینشیا کے خطرے کو کم کرنے میں زیادہ مؤثر ہے ۔