جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ بن کر 120 بار مفت سفر کرنیوالا امریکی

 جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ بن کر 120 بار مفت سفر کرنیوالا امریکی

واشنگٹن(نیٹ نیوز)یہ واقعہ بظاہر فلمی لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک دھوکہ دہی کی مثال بن گیا ہے۔۔

 جس میں ایک امریکی شخص نے خود کو جعلی فلائٹ اٹینڈنٹ ظاہر کرکے 120 بار مفت سفر کرڈالا۔یہ شہری معروف ایئرلائنز کی یونیفارم اور شناختی کارڈز جعلی طریقے سے حاصل کرتا تھا اور خود کو "فلائٹ اٹینڈنٹ آف ڈیوٹی" ظاہر کر کے عملے کے ساتھ جہاز میں سوار ہو جاتا۔دراصل کچھ ایئرلائنز اپنے ہی عملے کو ڈیوٹی پر پہنچانے کے لیے سیٹ مہیا کرتی ہے جس میں ان کا کوئی الگ ٹکٹ نہیں ہوتا۔تاہم ایک انٹرنیشنل پرواز پر عملے کے باقی ارکان کو اس وقت شک ہوا جب شہری مخصوص پروفیشنل طریقے سے بات نہیں کر رہا تھا اور اس کی دستاویزات اور بیج پر تضادات تھے ۔تحقیق کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ کم از کم 120 مرتبہ مختلف ریاستوں اور ممالک میں مفت سفر کر چکا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں