92سالہ چینی خاتون سخت ورزش کرنے کی شوقین

92سالہ چینی خاتون سخت ورزش کرنے کی شوقین

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کے صوبے ہونان سے تعلق رکھنے والی 92 سالہ معمر خاتون لی اس عمر میں بھی ورزش کی دیوانی ہے ۔

انھوں نے ثابت کیا ہے کہ جب معاملہ فٹنس کا ہو تو پھر عمر صرف نمبر تک محدود ہے ۔ وہ اپنی صبح کا آغاز 200 پش اپس، 100 سٹ اپس اور ہولا ہوپس سپن (اپنے جسم بالخصوص کمر کے گرد ایک گول سرکل جیسے ہولا ہوپ کوگھمانا) سے کرتی ہیں۔ لی نے نظم و ضبط، زندہ دلی اور قدرتی تکنیکسں کو یکجا کر کے ، جسمانی اور ذہنی طور پر معمر افراد کی صحت کے بارے میں ہمارے سوچنے کے انداز کو نئی شکل دی ہے ۔ ایک چینی میڈیا ادارے کے مطابق 92 سالہ لی غیر معمولی طور پر سخت ورزش کے معمولات کی پیروی کرتی ہیں۔ یہ سب کچھ اس قدر سخت ہے کہ 20 یا 30 برس کے جوانوں کو کسی چیلنج سے کم نہیں لگتا۔لی نے تسلیم کیا کہ انکے پش اپس کا طریقہ ہوسکتا ہے کہ پرفیکٹ نہ ہو لیکن مستقل مزاجی میری کلید ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں