کم چینی کیساتھ کافی کا استعمال زندگی بڑھانے میں مدد گار

کم چینی کیساتھ کافی کا استعمال زندگی بڑھانے میں مدد گار

لاہور (نیٹ نیوز)نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ ایک یا دو کپ کافی پینا زندگی بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔۔۔

 لیکن صرف اس صورت میں جب بھاری کریم اور چینی سے اجتناب کیا جائے ۔جرنل آف نیوٹریشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بلیک کافی یا کم چینی اور سیر شدہ چکنائی کے ساتھ کافی قبل از وقت موت کے خطرات کو کم کر سکتی ہے ۔ جب لوگ زیادہ چینی یا کریم کے ساتھ کافی پیتے ہیں تو اس کے صحت کے فوائد ختم ہوجاتے ہیں۔ٹفٹس یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سینئر مصنف فینگ فینگ ژینگ کے مطابق تحقیق میں روزانہ کم از کم ایک کپ کیفینیٹڈ کافی پینے سے کسی بھی سبب قبل از وقت موت کے خطرات 16 فی صد کم پائے گئے ۔جبکہ روزانہ دو سے تین کپ کا تعلق 17 فی صد کم خطرات سے پایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں