ستاروں کی مدد سے سینکڑوں میل کا سفر کرنیوالا کیڑا

ستاروں کی مدد سے سینکڑوں میل کا سفر کرنیوالا کیڑا

سڈنی(نیٹ نیوز)ایک کیڑے کے بارے میں نئے سائنسی شواہد سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ۔۔۔

 بوگونگ موتھ (Bogong moth) نامی کیڑا، جو آسٹریلیا میں پایا جاتا ہے ستاروں کی مدد سے 1000 کلومیٹر طویل ہجرت کرتا ہے ۔رپورٹس کے طابق یہ پہلا کیڑا ہے جس میں ستاروں کے ذریعے اتنی بڑی نیویگیشن کی تصدیق ہوئی ہے ۔یہ کیڑا رات کے وقت تقریباً 620 میل کا سفر جنوبی مشرقی آسٹریلیا سے آسٹریلین الپس تک کرتا ہے اور مہینوں بعد اسی طریقے پر واپس جنوبی مشرقی آسٹریلیا آجاتا ہے ۔ تحقیقی ٹیم نے ان کیڑوں کو ایک فلائٹ سیمولیٹر میں رکھا جس میں مصنوعی رات کا آسمان پیش کیا گیا اور سسٹم میں مقناطیسی میدان کو بلاک کر دیا گیا۔ جب مصنوعی ستارے صحیح ترتیب میں تھے تو کیڑے درست سمت میں اڑنے لگے ۔ لیکن جب ستاروں کی ترتیب خراب ہوئی تو وہ بے سمت ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں