بھارت: 93 سالہ شخص بیوی کو لے کر جیولری شاپ پہنچ گیا

بھارت: 93 سالہ شخص بیوی کو لے کر جیولری شاپ پہنچ گیا

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 93 سالہ شخص اپنی بیوی کو لیکر جیولری شاپ پہنچ گیا۔۔

 میڈیا کے مطابق بزرگ شہری اپنی بیوی کے لیے منگل سوتر خریدنے کیلئے جیولری کی دکان آیا تھا۔ دکان کے اندر اس جوڑے نے کافی دیر بعد ایک منگل سوتر کا انتخاب کیا جس پر دکان میں موجود شخص نے پوچھا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں۔اس پر بزرگ خاتون نے 1120 روپے باہر نکالے جبکہ شوہر نے اپنے بیگ سے سکّوں سے بھرے 2 تھیلے نکالے ۔ دکان میں موجود شخص نے اس جوڑے کی محبت اور معصومیت دیکھ کر اصل قیمت لینے سے انکار کردیا اور کہا کہ وہ صرف 20 روپے لے گا۔بعدازاں دکاندار نے بتایا کہ اس جوڑے نے بہت سی مشکلات کو برداشت کیا ہے ، انکے بڑے بیٹے کی موت ہوچکی ہے جبکہ چھوٹا بیٹا شراب کی لت میں مبتلا ہے اور یہ دونوں اکیلے رہتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں