طویل عمر زندگی کی پیشگوئی کرنے والا سادہ گھریلو ٹیسٹ

لاہور(نیٹ نیوز)ایک سادہ ٹیسٹ آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ایک شخص کتنے سال زندہ رہ سکتا ہے۔۔
یہ ہے بیٹھنے سے اٹھنے یا اُٹھنے سے بیٹھنے والا ٹیسٹ جو کافی توازن، پٹھوں کی مضبوطی اور لچک کا پتہ دیتا ہے ۔ اس میں دیکھا جاتا ہے کہ کوئی شخص بازوؤں، ہاتھوں یا گھٹنوں کا استعمال کیے بغیر فرش پر بیٹھ سکتا ہے اور پھر بالکل اسی طرح کھڑے ہوسکتا ہے یا نہیں۔یورپی جرنل آف پریونٹیو کارڈیالوجی میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ حرکت غیر ایروبک فٹنس کا تعین کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ریو ڈی جنیرو میں ایکسرسائز میڈیسن کلینک کی ٹیم نے 4,282 بالغوں کو بھرتی کیا جن میں زیادہ تر مرد تھے اور جن کی عمریں 46 سے 75 سال تھیں۔ ٹیسٹ میں مکمل سکورز حاصل کرنے والے 12 سال کے بعد بھی زندہ تھے جبکہ کم سکور یا صفر سکور حاصل والے وہ چند عرصے بعد ہی ہلاک ہوگئے ۔