برج الخلیفہ سے زیادہ بلند عمارت سعودی عرب میں تعمیرہوگی

برج الخلیفہ سے زیادہ بلند عمارت سعودی عرب میں تعمیرہوگی

دبئی (نیٹ نیوز)دبئی میں موجود برج الخلیفہ 2010 سے دنیا کی بلند ترین عمارت ہے ، مگر بہت جلد یہ ریکارڈ اس سے ۔۔

چھن جائے گا۔ایسا اس وقت ہوگا جب سعودی عرب میں جدہ ٹاور کی تعمیر آئندہ چند برسوں میں مکمل ہو جائے گی۔6562 فٹ بلند یہ عمارت برج الخلیفہ سے دوگنا سے بھی زیادہ بلند ہوگی۔کئی برس کی تاخیر کے بعد دنیا کی پہلی ایک کلومیٹر بلند عمارت کی تعمیر کچھ عرصے پہلے دوبارہ شروع ہوئی تھی۔امریکی جریدے نیوزویک کی ایک رپورٹ کے مطابق رائز ٹاور نامی اس عمارت کی تعمیر کے لیے گزشتہ دنوں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے بولی کا عمل شروع کیا تھا۔یہ منصوبہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 میں شامل پراجیکٹس کا حصہ ہے ۔اس عمارت کی تعمیر شمالی ریاض کے ایک نئے ضلع نارتھ پول میں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں