22 سال میک اپ صاف نہ کرنیوا لی خاتون کاچہرہ سوج گیا

بیجنگ(نیٹ نیوز)22 سال تک چہرے سے میک اپ صاف نہ کرنے والی خاتون کا چہرہ الرجک ری ایکشن کے۔۔
نتیجے میں سوج گیا جبکہ رنگت بھی مکمل سرخ ہوگئی۔شمال مشرقی چین سے تعلق رکھنے والی 37 سالہ خاتون نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیاکہ اس نے 2 دہائیوں تک میک اپ کو صاف کرنے کی زحمت نہیں کی۔خاتون کی جانب سے تصاویر اور ویڈیو بھی پوسٹ کی گئیں جن میں اس کا چہرہ بہت زیادہ سوجا ہوا تھا جبکہ جِلد مکمل طور پر سرخ نطر آرہی تھی اور دیگر مسائل جیسے خارش وغیرہ نے حالت زیادہ خراب کردی۔ خاتون کے مطابق اس نے 15 سال کی عمر میں میک اپ کو چہرے پر لگایا اور 22 سال تک کبھی بھی صاف نہیں کیا۔2011 میں خاتون نے کاسمیٹک پروسیجر کو اپنایا جس کے دوان چہرے میں متعدد انجیکشن لگائے گئے جس سے چہرہ بگڑنا شروع ہوگیا۔