4 دہائیوں سے بوتل میں بند خط ایک جزیرے میں دریافت

4 دہائیوں سے بوتل میں بند خط ایک جزیرے میں دریافت

ٹورنٹو(نیٹ نیوز)بوتل کے اندر چاردہائیوں سے بند ایک خط کو کینیڈا کے ایک جزیرے کے ساحل پر دریافت کیا گیا ہے ۔۔

سیبل آئی لینڈ پارک ریزرو کی جانب سے ایک فیس بک پوسٹ میں اس بارے میں بتایا گیا۔پوسٹ کے مطابق اس بوتل کو مارک ڈویوسٹی نامی فرد نے دریافت کیا۔کینیڈا کا یہ چھوٹا سا جزیرہ صوبہ نووا سکوشیا میں واقع ہے ۔فیس بک پوسٹ کے مطابق بوتل کے اندر اس خط کو 1983 میں ڈال کر سمندر میں پھینک دیا گیا تھا۔خط پر موجود تحریر کافی حد تک متاثر ہوچکی ہے مگر اس سے یہ ضرور معلوم ہو جاتا ہے کہ اسے 14 جنوری 1983 کو سمندر میں پھینکا گیا تھا۔پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ بوتل سیبل آئی لینڈ کے قریب کام کرنے والے ایک بحری جہاز سے پھینکی گئی تھی۔ الکحل کی بو تل 40 سال سے زائد عرصے بعد بھی بہت زیادہ تیز تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں