ڈراؤنے خواب زیادہ آنا اور موت کے درمیان تعلق

ڈراؤنے خواب زیادہ آنا اور موت کے درمیان تعلق

لاہور(نیٹ نیوز)ایک تحقیق سامنے آئی ہے کہ ہفتہ وار ڈراؤنے خواب مرنے کے خطرے میں تین گنا اضافے کا باعث ہو سکتے ہیں، خاص طور پر 70 سال کی عمر سے پہلے ۔

حالیہ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق 183,000 بالغوں اور 2,400 بچوں پر مشتمل تحقیق میں پایا گیا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار ڈراؤنے خواب دیکھتے تھے ، ان میں 70 سال سے پہلے موت کا خطرہ 3 گنا زیادہ پایا گیا۔ ایسے افراد میں ڈی این اے کی حفاظتی جِلد telomeres کی لمبائی بھی کم ملی جو خلیاتی بڑھاپے کا انڈیکیٹر ہے ۔ ماہرین کے مطابق ڈراؤنے خواب کے دوران کورٹیسول (اسٹریس ہارمون) کے جاری ہونے سے جسمانی اور دماغی نظام متاثر ہوتا ہے ۔ نیند کا نظام متاثر ہو کر خلیاتی مرمت میں خلل ڈالتا ہے ۔علاوہ ازیں کئی مطالعات نے ڈراؤنے خواب اور ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماری کے درمیان بھی تعلق ظاہر کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں