ڈاکٹرز ناکام، چیٹ جی پی ٹی نے مرض کی تشخیص کر دی
نیو یارک(نیٹ نیوز)کیا چیٹ جی پی ٹی ایسی بیماریوں کی تشخیص بھی کرسکتا ہے جس کو پکڑنے میں ڈاکٹر برسوں تک ناکام رہتے ہیں ۔۔
؟ امریکا کے سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ کے ایک صارف @Adventurous-Gold6935 نے دعویٰ کیا کہ چیٹ جی پی ٹی نے اس کا طبی مسئلہ حل کر دیا جس نے ایک دہائی سے ڈاکٹروں کے ذہنوں کو گھمایا ہوا تھا ، آخر ایک دن تنگ آکر اس نے اپنی علامات اور لیبارٹری نتائج سے چیٹ جی پی ٹی کو آگاہ کیا۔اے آئی ٹول نے خیال ظاہر کیا کہ یہ عارضہ ممکنہ جینیاتی میوٹیشن کا نتیجہ ہوسکتا ہے ، جس کے دوران خون کی سطح معمول پر ہونے کے باوجود وٹامن بی 12 کی پراسیسنگ متاثر ہوتی ہے ۔ صارف نے چیٹ جی پی ٹی کے خیال کیساتھ ڈاکٹر سے رجوع کیا اور اس وقت دنگ رہ گیا جب ڈاکٹر نے واقعی اسی مرض کی تشخیص کی، جس کے بعد اس نے ڈاکٹر کے تجویز کردہ سپلیمنٹس کا استعمال کیا اور اب اس کی حالت میں کافی بہتری آچکی ہے ۔