محبت میں ناکامی، 12 ریاستوں میں بم دھماکوں کی دھمکی
تامل ناڈو (نیٹ نیوز)بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی خاتون نے یکطرفہ محبت میں ناکامی پر 21 مقامات کو بم سے اُڑانے کی دھمکیاں دے ڈالیں۔۔
چنئی کی 30 سالہ رینی جوشیلڈا روبوٹکس انجینئر ہے ،رینی جس شخص سے یکطرفہ محبت کرتی تھی اس نے حال ہی میں کسی اور سے شادی کرلی، خاتون نے 12 مختلف ریاستوں کے مختلف سکولوں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات کو بم سے اُڑانے کی جعلی دھمکی آمیز ای میلز بھیجنا شروع کردیں اور اس کا الزام مذکورہ شخص پر عائد کرنے کی کوشش کی ۔پولیس کے مطابق جعلی ای میل اکاؤنٹس، ورچوئل نمبرز اور وی پی این کا استعمال کرتے ہوئے خاتون نے اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کی۔تاہم خاتون تک رسائی اس وقت ممکن ہوئی جب اس نے غلطی سے ایک بار ایک ہی ڈیوائس سے اپنی اصلی اور جعلی دونوں ای میل آئی ڈیز میں لاگ ان کیا، جس سے اس کا آئی پی ایڈریس مل گیا۔