صدیوں پہلے وہیل کی ٹانگیں اور پاؤں بھی تھے ، تحقیق
قاہرہ(نیٹ نیوز)صحرائے صحارا سے ملنے والی قدیم وہیل کی باقیات پر ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ ہزاروں سال قبل وہیل کے ہاتھ پاؤں بھی تھے ۔ مصر میں ایک صحرائی مقام جسے ‘وہیل ویلی’ یا ‘وادی الحیتان’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔۔
، اس میں 400 سے زیادہ قدیم وہیل کی باقیات موجود ہیں ۔ تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ قدیم دور میں وہیل کا شمار زمین میں رہنے والے جانوروں میں ہوتا تھا۔وادی الحیتان میں پہلی بڑی دریافت 1902ء میں ہوئی تھی جب ماہرین حیاتیات نے وہیل کی ایک سابقہ نامعلوم نسل بیسولو سورس آئسیس کا پتہ لگایا تھا۔ 2023ء میں ہوائی یونیورسٹی کے محققین نے نوٹ کیا کہ اگرچہ اب وہیل میں ٹانگوں کی کمی ہے لیکن پھر بھی ان میں کولہے کی ہڈیاں موجود ہیں جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کے ماضی میں وہیل زمین پر رہتی تھی۔