کینیڈین جوڑے کا بوتل میں بند پیغام 13سال بعد دریافت

کینیڈین جوڑے کا بوتل میں بند پیغام 13سال بعد دریافت

مونٹریال(نیٹ نیوز)ستمبر 2012میں ایک جوڑے نے کینیڈا کے جزیرے میں ایک پیغام شیشے کی بوتل کے اندر رکھا اور پھر اسے بحر اوقیانوس میں پھینک دیا۔

اس پیغام میں لکھا تھا کہ 'انیتا اور براڈ بیل آئی لینڈ گئے ، آج یہاں ہم رات کے کھانے سے لطف اندوز ہوئے اور جزیرے کے کنارے تک گئے ، جس کو بھی یہ پیغام ملے وہ ہمیں کال کرے ۔ یہ پیغام 13 سال بعد 2 ہزار میل کے فاصلے پر ایک اور جوڑے کیٹ اور جان گرے کو ملا۔ انہوں نے پیغام میں دئیے گئے نمبر پر کال کی مگر جواب نہ ملا۔اس کے بعد کیٹ اور جان نے فیس بک پیج پر میسج پوسٹ کیا۔ پوسٹ وائرل ہوئی اور انیتا اور براڈ کو ان کے دوستوں نے آگاہ کیا۔انیتا اور براڈ کی اب شادی ہوچکی ہے ، ان کے 3 بچے ہیں۔براڈ کے مطابق جب پیغام سمندر میں پھینکا تو اس وقت ہم کم عمر تھے ، اب ہماری عمر بڑھ چکی مگر محبت میں کمی نہیں آئی، ہمیں خوشی ہے کہ یہ کہانی سامنے آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں